You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > جدید تحقیق کے نتیجہ میں گھر میں کتا پالنے کا دنگ کر ڈالنے والا فائدہ سامنے آ گیا

جدید تحقیق کے نتیجہ میں گھر میں کتا پالنے کا دنگ کر ڈالنے والا فائدہ سامنے آ گیا

سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) سویڈن میں ایک تحقیق کے مطابق کتے پالنے والے افراد کو دل کی بیماریوں یا دوسری وجوہات سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیقی ٹیم نے 40 سے 80 سال کے درمیان کی عمر کے افراد کو رجسٹرڈ شہریوں کی فہرست سے منتخب کیا اور پھر ان کا موازنہ ان لوگوں سے کیا جنھوں نے کتے پال رکھ تھے۔تحقیق کے مطابق کتے رکھنے والوں اور بطور خاص شکاری نسل کے کتے رکھنے والوں کو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ کتے رکھنے سے جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور شاید فعال افراد ہی کتا رکھنا پسند کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کتے پالنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ اس لیے بھی کم ہوتا ہے کہ اس سے انسانوں کے سماجی رابطے اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے یا مالکان کے اندر کے بیکٹریا کا مائیکرو بایوم تبدیل ہو جاتا ہے۔مائیکرو بایوم انتہائی چھوٹے بیکٹریا کا ہجوم ہے جومعدے میں رہتا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ کتے اپنے مالکان کے مائیکرو بایوم تبدیل کر دیتے ہیں کیونکہ وہ گھر کے ماحول میں پائی جانے والی گرد کو بدل دیتے ہیں اور ان کے مالکان ایسے بیکٹیریا کے رابطے میں آ جاتے ہیں جو کتوں کی غیر موجودگی میں نہیں آ سکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ تنہا رہتے ہیں ان کے لیے کتے بطور خاص محافظ کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کی سربراہ موئنیا موبانگا نے بتایا کہ ‘کتے کے مالک کے نتائج سے پتہ چلا کہ ان کی موت کے خطرے 33 فیصد تک کم ہوئے جبکہ دل کے دورے کا خطرہ 11 فیصد تک کم نظر آيا۔

اس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گيا تھا کہ جو لوگ تنہا رہتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر موبانگا نے بتایا: ‘شاید کتا اس تنہا شخص کے گھر میں اہم گھریلو رکن کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ تحقیق ‘سائنٹیفک رپورٹ’ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں سنہ 2001 سے 2012 تک کے اعداد و شمار لیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سویڈن میں جب بھی آپ ہسپتال جاتے ہیں تو قومی ڈیٹا بیس میں آپ کا ریکارڈ محفوظ کر لیا جاتا ہے اور کتے رکھنے کا رجسٹر بھی سنہ 2001 سے لازمی ہے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر مائیک نیپٹن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کتا پالنے سے دل کی بیماریوں کے کم خطرے کے تعلق کا پتہ تھا لیکن وہ نتائج اتنے جامع نہیں تھے۔انھوں نے کہا کہ ‘کتا پالنے کے بہت سے فوائد ہیں اور اب ہم ان فوائد میں دل کی اچھی صحت کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا کے کئی مذاہب میں کتا پالنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا مگر کتا ہر قوم و مذہب کے ماننے والوں کے نزدیک ایک وفادار اور قابل اعتبار پالتو جانور تصور کیا جاتا ہے ۔ (ش س م۔ ع) ‘


Top