اگر آپ کے انگوٹھے میں یہ نشان موجود ہے تو آپ دنیاکے کامیاب ترین انسان بن سکتے ہیں،ایک معمولی بات جان کر اپنے اندر کیا تبدیلی کی جاسکتی ہے؟ اس رپورٹ میں پڑھیے

لاہور(ویب ڈیسک)انسانی انگوٹھا جسمانی اور دماغی طاقت کا مظہر ہوتا ہے۔دست شناس انگوٹھے کو دیکھ کر کسی کی ظاہری اور مخفی شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کرسکتے ہیں۔بعض دست شناس محقق کہتے ہیں کہ انگوٹھے کی ساخت و نشانات معیاری ہوں تو انسان غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہوسکتا ہے۔اگرچہ دیگر علامتیں اور
ابھار معمولی ہی کیوں نہ ہوں مگر انگوٹھا جو قوت ارادی ،عالی ہمتی،ذہانت کا علمبردار ہوتا ہے ،اکیلا بھی وہ سارے کام کرسکتا ہے جو ہاتھ کی دوسری انگلیاں مل کر نہیں کرسکتیں۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں شناخت کا نظام جب مینول تھا اور اب جبکہ بائیو میٹرک ہوچکا ہے،انگوٹھے کے نشان کو زیادہ فوقیت حاصل ہے۔اس کی پوروں میں دماغ کا عصبی نیٹ ورک ہوتا ہے ۔بہت سے لوگ جو اپنے انگوٹھے میں صلاحیتوں کا خزانہ رکھتے ہیں مگر اس سے واقف نہیں،وہ لوگ جو اپنے پیشہ میں آگے بڑھنے سے خوفزدہ اورمتردد ہوتے اورسمجھتے ہیں کہ وہ اس قابل نہیں کہ آگے بڑھ سکیں،اپنے اندراس قوت ارادی محسوس نہیں کرتے جو انہیں ذہانت و ہنر کاری سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہو، اگر وہ اپنے انگوٹھے کا مطالعہ کریں توممکن ہے کہ وہ خود اپنی کمی اورخامی کو دور کرلیں۔آپ کا جس شعبے سے بھی تعلق ہے،اپنا ہاتھ کھول کر دیکھیں آپ کے انگوٹھے کا سائز کیا ہے،ہتھیلی پرکس زاویہ پر کھڑا ہے، کلائی کی جانب قوس بنا کر مڑتا ہے،یا سیدھا ہے،حد سے زیادہ سخت تو نہیں۔قوس بنا کر پیچھے جھکنے والا انگوٹھا کسی کے بھی خوش اخلاق ہونے،مذاکرات کرنے،صلح جوئی سے معاملات حل کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔
انگوٹھے میں لچک ہونا کامیابی کی علامت ہے،ایسا انسان حالات کے مطابق خود کو تبدیل کرلیتا ہے،سخت انگوٹھے والا ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان اٹھاتا ہے۔دنیا ضدی اور ہٹ دھرم کو تسلیم نہیں کرتی،اسکی راہ کانٹوں اور پتھروں سے بھری ہوتی ہے۔چاہے وہ جتنا بھی ذہین اور خوش اخلاق کیوں نہ ہو۔ پہلی پور میں کسی قسم کی آڑھی ترچھی لکیر یں نہ ہونے کا مطلب ہے آپ فرسٹریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔ تاہم اس میں ایک یا دو عمودی لکیریں ہوں تو یہ آپ کی غیر معمولی قوت کی نشانی ہے۔یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ منطق اور دلیل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انگوٹھے کی پہلی پور لمبی اور مضبوط ہوتو غیر معمولی قوت کی علامت ہے۔یہ انسان کو آگے بڑھنے پر اکساتی اور کامیابی کا راستہ دکھاتی ہے۔اس کے ساتھ پہلی انگلی کے نیچے والا ابھار بھی ساتھ دے تو یہ دنیا کے کامیاب لوگ ہوتے ہیں اور وہ بڑے خطرناک کاموں میں بھی ہاتھ ڈال لیں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
ٹاپ نیوز: میرے واقفوں میں ایم این اے، ایم پی اے ، ڈی ایس پی، اور ایس ایچ او کوئی بھی شامل نہیں مگر یہ میاں بیوی ۔۔۔۔۔ صوبہ پنجاب کے ایک دوردراز ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے ایسا انوکھا واقعہ بیان کر دیا کہ آپ بھی اپنی واقفیت پر نظر ثانی کا ارادہ کر لیں گے
ٹاپ نیوز: نواز شریف حیران ، عمران خان پریشان ۔۔۔۔پاکستان کا اگلا وزیرِ اعظم کون بنے گا ۔۔۔ ؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے دنگ کر ڈالنے والی پیش گوئی کر دی