بھارت کے انتہائی معرو ف ترین گلوکار میکا سنگھ کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ، لیکن کیوں ؟ جان کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری شرم سے پانی پانی ہو جائے گی

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلو کار میکا سنگھ کو دبئی میں نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ دبئی انتظامیہ کا کہناہے کہ بالی ووڈ گلوکار کے خلاف انہیں نابالغ لڑکی کاجانب سے ہراساں کرنے کی شکایت

موصول ہو ئی ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ا نہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ وہ دبئی میں مصالحہ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے اور انہوں نے برازیل سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر نازیبا تصویر بھیجی جس کے بعد لڑکی نے اس حوالےسے حکام کو شکایت کی اور انہیں دبئی کے ہوٹل سے حراست میں لےلیا گیاہےاورسلاخوں کے پیچھے ڈا ل دیا گیا ہے ۔ میکا سنگھ پر یہ الزام پہلی مرتبہ نہیں لگایا بلکہ اس تین سال قبل پر بھی ان پر ایک بھارتی ماڈل کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج ہوا تھا ۔میکا سنگھ اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں اور ان پر الزامات لگتے رہتے ہیں تاہم وہ کبھی کبھی غصے میں آپے سے باہر بھی ہو جاتے ہیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے تین سال قبل ایک ڈاکٹر کو کنسرٹ کے دوران زور دار تھپڑ دے مارا جس کے بعد میکا سنگھ کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی ۔میکا سنگھ بالی ووڈ میں متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں اور اچھی خاصی شہرت رکھتے ہیں تاہم وہ اسی طرح تنازعات میں بھی گھرے رہتے ہیں ۔