فلم انڈسٹری میں چلے شادیوں کے سیزن میں کترینہ کیف نے بھی حصہ ڈال دیا، اچانک وہ اعلان کر دیا جس کا سب انتظارکررہے تھے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے ان کی زندگی میں ایک دن محبت ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر،، ابھی شادی کا کوئی ارداہ نہیں ، خوش ہوں کہ ساتھی ادکاروں کی شادیاں ہو رہی ہیں ، اور سب کی شادیوں میں شریک بھی ہو رہی ہوں،،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جن کے پاس شہرت اور دولت کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم پروفیشنل زندگی میں کامیاب اداکارہ کترینہ کیف کی نجی زندگی اتنی بھی خوشگوار نہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔کترینہ کیف نے شادی اور بچوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ شادی اور بچوں کے متعلق سوچ رہی تھیں لیکن ویسا بالکل بھی نہیں ہوا جیسا انہوں نے سوچا تھا۔ اداکارہ نے کہا میں نے خود سے کئی بار جنگ لڑی ہے اور آخر کار جب چیزیں میری امید کے مطابق نہیں ہوئیں تو میں نے انہیں خدا پر چھوڑ دیا۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کوئی ہے جو آپ کے لیے راستے منتخب کرتا ہے۔اداکارہ کترینہ نے رنبیر کے ساتھ اپنی ناکام محبت کے بارے میں کہا مجھے یقین ہے کہ ایک دن محبت میری زندگی میں ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی، اور ابھی میں اپنی زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہوں ،، اور ایسے ہی رہنا چاہتی ہوں،،