ان الفاظ میں ہے ہی ایسی کشش ۔۔۔ اذان سن کر شوٹنگ میں مصروف ناموربالی ووڈ اداکار نے نا قابل یقین کام کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ایک اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے اذان کی آواز کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اذان کی آواز سن کر سکون ملتا ہے،، اور وہ اپنی شوٹنگ کے دوران جب بھی ازان ہوتی ہے تو کام روک دیتے ہیں،،

فلم”اڑتا پنجاب“،”فلوری“اور”سورما“جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور بالی ووڈ اداکار دلجیت دوسانجھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اذان کو بہترین قرار دیا اور کہا ”اگرچہ جب اذان ہوتی ہے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا، کیونکہ میں اتنا سمجھدار نہیں ہوں، لیکن اذان کے وقت جو آواز آتی ہے اسے سن کر بہت سکون ملتا ہے۔“اس کے ساتھ ہی اداکار دلجیت نے کہا کسی بھی مذہب میں اوپر والے کے ذکر میں جو سکون ہے وہ بہترین ہے،، اور وہ شوٹنگ کے دوران کام روک بھی دیتے ہیں،، واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اذان کی آواز کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اذان کی آواز سن کر بے حد سکون ملتا ہے۔