پریانکا چوپڑا اور نک جونس پر بے تحاشہ تنقید ۔۔۔۔۔ کیا یہ شادی واقعی صرف ایک ڈرامہ تھی ؟ اداکارہ نے چپ توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی پر منفی ردّ عمل بھی سامنے آئے ہیں،، امریکی میگزین میں چھپنے والے ایک آرٹیکل نے پریانکا اور نک کی شادی پر وسیع پیمانے پر مذمت کی ہے،، جس پر پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی،،

نجی ٹی وی کے مطابق میگزین کے مطابق پریانکا نے نک جونس سے ’دھوکہ دہی ‘شادی کی ہے جبکہ نک جونس نے بھی شہرت کمانے کے چکر میں حالیہ ہالی وڈ اسٹار سے شادی رچائی۔میگزین نے اس شادی کا مزیدمذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ شادی ’نک جونس کے لئے عمر قید جیسی ہے،، پریانکا نے اس آرٹیکل کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی فضولیات ہر کوئی ردّ عمل دینا نہیں چاہتیں،، بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ مجھے کوئی ردّ عمل دینا ہے اور نہ کوئی کمنٹ، میں اس وقت بہت اچھی جگہ پر ہوں ، اس طرح کی فضول چیزیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔‘صرف پریانکا ہی نہیں بلکہ ان کے سسرالیوں نے بھی آرٹیکل کو کھری کھری سنائی۔نک جونس کے بھائی جو جونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ سب بکواس ہے، آرٹیکل کے مصنف کو ایسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نک اور پریانکا کے درمیان ایک خوبصورت محبت ہے،، سونم کپور نے ٹوئٹ کیا کہ ’ آرٹیکل کی مصنف کو پریانکا پر کیچڑ اچھالنے کا جواب دینا ہوگا ،، تاہم آرٹیکل کی مصنفہ نے ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد معافی مانگ لی ہے اور آرٹیکل کو مٹا دیا گیا ہے۔