سلما ن خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی، دولہا کون ہوگا؟ ارباز خان کی بھی نیندیں اڑجائیں گی

ممبئی(ویب ڈیسک)ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی دوستی کے چرچے بالی ووڈ میں زبان زدعام ہیں اور گزشتہ دنوں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر سامنے آنے پر ان کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں اور اب خبرآئی ہے کہ دونوں نے اپنی دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے قریبی ذرائع نے بھارتی نیوزویب سائٹ کو بتایاکہ جوڑی نے آئندہ سال اپریل میں ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اورا س ضمن میں خفیہ تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ارجن کپور اپنی مصروفیات فروری تک ختم کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ شادی سے ایک ماہ قبل وہ اپنی تمام مصروفیات سے فارغ ہوجائیں گے اور اس سلسلے میں نئے معاہدے کرنے میں بھی محتاط ہوگئے ہیں جبکہ ملائکہ کے پاس فی الحال کوئی پراجیکٹ نہیں ۔