پریانکا اور نک جونس کی شادی لیکن دولہاکو چھپایا جوتا واپس لینے کیلئے کتنی رقم ادا کرنا پڑے گی؟ آپ بھی عیاشی پردنگ رہ جائیں گے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی دولہا اور گلوکار نک جونس کی شادی میں چنددن باقی ہیں اور ایسے میں دلہن کی کزن پرینیتی چوپڑا بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ایسے میں ایمسٹرڈیم میں پریانکاچوپڑا کی بچلر لائف کی پارٹی کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں کئی اداکاراﺅں نے بھی شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دولہا نک جونس بھی خاموش نہ رہ سکے ۔
ُپرینیتی چوپڑا اور پریانکا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئرہوئی تو نک جونس نے لکھاکہ ’وہ اتنی خوبصورت ہے ، کوئی موقع جب آپ مجھے بھی ان سے متعارف کرائیں ؟‘یہی وہ موقع تھا جب پرینیتی چوپڑا بھی میدان میں آگئیں اورنک کا نام لیتے ہوئے لکھاکہ اسے پانا بہت مشکل ہے ، لیکن اگر آپ جوتا چھپائی کی فیس 50لاکھ ڈالر دینے تو تیار ہوں تو میں آپ کے لیے یہ کوشش بھی کرسکتی ہوں‘۔

اس سے قبل پرینیتی یہ بھی قراردے چکی ہیں کہ اس کی کزن کے لیے نک ہی بہترین ہیں۔ جوڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرینیتی نے بتایاکہ ’میں بہت خوش ہوں ، دو دن قبل میں نک کیساتھ ہی تھی اور میں اسے بتارہی تھی کہ کیسے محض 8ماہ قبل ہی اس کی زندگی کتنی مختلف تھی ، ہم سے کسی نے بھی نہیں سوچاتھا کہ وہ شادی کرنے کے لیے منگنی کرنے جارہے ہیں۔