ویرات کوہلی کی سالگرہ، انوشکاشرما نے صبح ہی ایسا کام کردیاجو ہرشادی شدہ مرد کی خواہش ہوتی ہے

ممبئی (ویب ڈیسک) شادی اور نوکری کے بعد سب سے یادگارلمحہ سالگرہ ہوتی ہے اور کیا ہی خوب ہوگا جب آپ کی اہلیہ اس موقع پر صبح صبح آپ کو گلے لگائے اور سوشل میڈیا پر شیئرنگ کیلئے ایک دلچسپ پوسٹ مہیا کردے، بے چارے ہرمرد کو یہ کہاں نصیب ہوتی ہے لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اداکارہ اہلیہ نے یہی کام کیا۔
تفصیل کے مطابق ویرات کوہلی آج تیسویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس دوران ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی گلے ملنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔انوشکا نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’اس کی سالگرہ پر اللہ کا شکریہ ‘۔ تصاویر میں دونوں کو ایک دوسرے کیساتھ لپٹے دیکھاجاسکتاہے۔
انوشکاکو سیاہ اور کوہلی کو ماتھے پر ٹکا سجائے شال میں لپٹے دیکھاجاسکتاہے جو کیمرے کو دیکھتے ہوئے مسکرارہے ہیں۔
دوسری طرف انوشکا ان دنوں شاہ رخ اور کترینہ کیف کیساتھ آنیوالی فلم ’زیرو‘ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں ، ان کی آخری فلم سوئی دھاگہ تھی جس نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا۔

View this post on Instagram

Thank God for his birth 😁🙏❤️✨

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on