اداکارہ عائشہ خان کی شادی کے بعد کی تصاویر پہلی مرتبہ منظرعام پرآگئیں

لاہور(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کے شادی کے بعد پہلے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آگئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

رواں سال اپریل میں شادی کے بعد عاشہ خان نے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب گھریلو زندگی ہی گزاریں گی لیکن اب ان کا شوٹ منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ شوبز میں واپس آ رہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ عائشہ خان بعض ذاتی وجوہات کی بناپر شوبز میں واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں گی۔