مجھے بگ باس بھی آفر کرچکے ہیں کہ ۔ ۔ ۔فلم عاشق بنایا آپ نے کی ہیروئن تنوشری دتہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) سینئر اداکار ناناپاٹیکر پر الزامات لگانے کے بعد سے فلم عاشق بنایا آپ نے کی ہیروئن تنوشری دتہ خبروں میں ہیں اور اب کہاجارہاتھاکہ وہ معروف انڈین رئیلٹی شو بگ باس میں شامل ہونے جارہی ہیں لیکن تنوشری نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی انہیں کئی بار بگ باس شومیں شرکت کی دعوت مل چکی ہے ۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق تنوشری دتہ دوبارہ فلموں میں نہیں آناچاہتی اور وہ یہ سب کچھ شہرت کے لیے نہیں کررہی بلکہ ان کاکہناہے کہ ان دس سالوں میں اس کے اندر کی اداکارہ مرچکی ہے ، اب وہ مزید کسی شخص پر اعتبار نہیں کرتی لیکن کیا وہ یہ سب کچھ بگ باس کیلئے کررہی ہے ؟ انہوں نے اس طرح کے الزامات اوردعوے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ آپ سمجھتے ہیں کہ سلمان خان دیوتاہیں اور بگ باس جنت۔۔۔یہ مجھے نیچادکھانے کا طریقہ ہے کہ میں یہ سب کچھ بگ باس کیلئے کررہی ہوں، دس بارہ سال ہوچکے ہیں، انہوں نے مجھے کروڑوں کی پیشکش کی تھی اور میرا جواب نہیں میں ہوتاتھا۔ اگرمجھے بگ باس میں جانا ہوتا تو میں کئی سال پہلے کی کرچکی ہوتی ۔