’مجھے افسوس ہے کہ عاشقی ۔ ۔ ۔‘پاکستانی اداکارہ عمران عباس نے راز سے پردہ اٹھادیا

کراچی (ویب ڈیسک) کچھ سال قبل یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ مہیش بھٹ کے رومانوی ڈرامہ ’عاشقی ٹو‘ کے لیے پاکستانی اداکارہ عمران عباس کا نام زیرغور ہے تاہم عمران عباس کے انکار کے بعد 90کی دہائی کی مقبول فلم کے سیکوئل میں ادتیہ رائے کپور نے بالی ووڈ میں اینٹری دی تھی ۔
ایک ویب شومیں ’خد ا اور محبت‘ کے اداکار عمران عباس نے زندگی سے محبت، کامیابیوں اور افسوس یا غلطیوں پر کھل کر بات کی ۔ 35سالہ اداکار نے بڑے بالی ووڈ پراجیکٹس کو یادکرتے ہوئے بتایاکہ انہیں زندگی کے کچھ فیصلوں پر افسوس بھی ہے ، فلم عاشقی 2اور رام لیلا کو مستر د کرنا بھی ان فیصلوں میں تھا جن پر مجھے اس وقت بہت دکھ ہوا لیکن اب مجھے کوئی پچھتاوا نہیں۔

عمران عباس کاکہناتھاکہ ’ میں نے ایک بالی ووڈ فلم میں کام کیا جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی ، مجھے اپنے وقت کی کامیاب ترین فلموں میں کام کی آفر ہوئی، مجھے بعد میں احساس ہوا کہ ان فلموں کو جھٹلادینا سنگین غلطی تھی ، میں نے اپنے طورپر درست فیصلہ کیا تھا‘۔