دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی میں کن اداکاروں نے رقص کرنے کی حامی بھر لی؟ مداحوں کے کام کی خبر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے رشتے کی خبریں گزشتہ 5 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں، تاہم ان دونوں نے کبھی بھی کھل کر اس کا اعتراف نہیں کیا۔تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : سیا ہی اور جوتوں سے حملوں کے بعد نواز شریف کے ساتھ لندن میں افسوسناک واقعہ ، خاتون نے سرعام ایسا کام کر دیا کہ (ن) لیگی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں گے
ویسے تو یہ دونوں اداکار اپنی شادی کی ایک پرائیوٹ تقریب اٹلی میں منعقد کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل ہوں گے۔لیکن اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ اداکار شاہ رخ خان اور ارجن کپور بھی اٹلی میں ان دونوں کی شادی میں شریک ہونے جارہے ہیں، اور ہوسکتا ہے کہ یہ دونوں وہاں پرفارم بھی کریں۔یاد رہے کہ ارجن کپور رنویر سنگھ کے قریبی دوست ہیں، جبکہ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون سے کافی قریب ہیں، اس لیے یہ دونوں بھی دلہا دلہن کے ساتھ اٹلی روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ویرات کوہلی سے اٹلی میں شادی کی تھی، جس کے بعد ان دونوں نے ممبئی اور دہلی میں ایک ایونٹ منعقد کیا تھا، جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی۔اور اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی انوشکا اور ویرات کی طرح اٹلی میں شادی کے بعد ممبئی میں ایک ایونٹ منعقد کریں گے۔(ف،م)