You are here
Home > شوبز > کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی،مہمانوں کو کن باتوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی،مہمانوں کو کن باتوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اصول طے کر لیے گئے ہیں۔بھارتی میڈ یاکے مطابق ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت کی گئیں ہے کہ مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں

اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔ شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی۔کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔


Top