You are here
Home > شوبز > معروف بھارتی ادکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ! اسپتال منتقل کر دیا گیا

معروف بھارتی ادکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ! اسپتال منتقل کر دیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔اداکارہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی

حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عرشی خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور سینے میں درد کی شکایت ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور کم چوٹیں آئیں۔ عرشی خان رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کے سیزن گیارہ میں حصہ لے چکی ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو، تصاویر اور تبصرے کرنے اور اپنے روزمرہ کے معمول اور مختلف متنازع مسائل پر بحث کرنے پر شہرت ملی۔


Top