You are here
Home > شوبز > انوشکا شرما کا دِل ٹوٹ گیا! ایسا کام ہوگیا کہ اداکارہ صدمے سے دوچار ہوگئیں

انوشکا شرما کا دِل ٹوٹ گیا! ایسا کام ہوگیا کہ اداکارہ صدمے سے دوچار ہوگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹر نے 37 سال کی عمر میں آج کھیل کے تمام ہی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کی خبر انوشکا شرما پر بجلی بن کر گری ،انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کی خبر سے دل ٹوٹ گیا۔

اداکارہ جو بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی ہیں، نے اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سماجی کو رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں اسے دل توڑنے والی خبر قرار دیا۔ انوشکا شرما نے مزید کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹر اُن عظیم مردوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں میں نے دیکھنے اور جاننے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل ٹوئٹر پر ویرات کوہلی بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان پر شدید افسردہ دکھائی دیے۔


Top