You are here
Home > شوبز > اداکارہ شلپا سیٹی کا شوہر کونسی فلموں کا پرڈیوسر نکلا؟ گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے انکشافات

اداکارہ شلپا سیٹی کا شوہر کونسی فلموں کا پرڈیوسر نکلا؟ گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے انکشافات

ممبئی(ویب ڈیسک ) شلپا شیٹی با لی وڈ کی معروف ادا کا رہ ہیں۔انہوں نے کئی فلموں میں اپنی جا ندا ر اداکاری سے مداحو ں کے دل جیتے۔مگر اب ان کے شو ہر را ج کندرا سے متعلق ایسی خبرآگئی کہ شو بز حلقوں کے ساتھ سا تھ ان کے مدا ح بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔

یا د رہے کہ راج کندرا کے خلاف فروری میں غیر اخلاقی فلم بنانے اور اسے موبائل ایپ کے ذریعے پھیلانے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


Top