You are here
Home > شوبز > اداکارہ ایشل فیاض کی نئی دُنیا میں انٹری! ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ ایشل فیاض کی نئی دُنیا میں انٹری! ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایشل فیاض نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بارش کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشل نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ٹک ٹاک سے محبت کرنے والوں کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کی ممبر بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایشل فیاض کا نام پہلے سے ہی موجود تھا اس لیے انہوں نے ٹک ٹاک پر دوسرا نام ’لائف آف ایشل‘ رکھا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔


Top