You are here
Home > شوبز > اداکارہ ایمن خان نے اب کونسی ویڈیو شیئر کر دی؟ مداح ٹوٹ پڑے، کھری کھری سنادیں

اداکارہ ایمن خان نے اب کونسی ویڈیو شیئر کر دی؟ مداح ٹوٹ پڑے، کھری کھری سنادیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) شوبز سے وابستہ شخصیات اپنی روز مرہ مصروفیات سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھنے کے لیے جہاں سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں، وہیں کچھ پروموشنل ویڈیوز جنہیں اشتہار بھی کہاجاتاہے، لوگوں تک پہنچانے کے لیے اسی پلیٹ فارم کا سہارا لیتی ہیں لیکن اب اداکارہ ایمن خان نے ایسی ویڈیوشیئرکردی کہ دیکھ کر ان کے مداح ٹوٹ پڑے اور کھری کھری سنادیں۔

View this post on Instagram

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

ایمن خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بریانی کھاتے دیکھا گیا، جیسے ہی یہ ویڈیو پبلش ہوئی تو ناقدین کے تبصرے شروع ہوگئے۔ناقدین نے ایمن خان کی تقریباً ہرہی حرکت پر تنقید کی جو انہوں نے اس ویڈیو میں کی ۔

ایک صارف نے ان پر اوور ایکٹنگ کا تبصرہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ” اوور ایکٹنگ کی دکان، رمضان ہے”۔

ناظرین کاکہناتھاکہ کانٹے کے ساتھ بہت زیادہ شور کررہی ہیں اور دلچسپ بات یہ کہ بریانی بھی کانٹے کیساتھ کھارہی ہیں۔


Top