You are here
Home > شوبز > شوکت علی انتقال کر گئے

شوکت علی انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) معروف گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈری فوک گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے ہیں۔ چینل فائیو نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ شوکت علی جو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے انکا انتقال ہوگیا ہے۔ شوکت علی کا انتقال لاہور کے

مقامی اسپتال میں ہوا، گزشتہ روز شوکت علی کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا کیونکہ انکا جگر کام کرنا بند کر گیا تھا۔ شوکت علی کے بیٹے کی جانب سے بھی اس چیز کی تصدیق کی گئی تھی کہ ڈاکٹروں نے انکے والد کو جواب دے دیا ہے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے انکی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی تھی۔


Top