You are here
Home > شوبز > 13 سال پہلے دپیکا پڈوکون کیا کام کرتی تھیں ؟ایسا انکشاف جس نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچادیا،مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے

13 سال پہلے دپیکا پڈوکون کیا کام کرتی تھیں ؟ایسا انکشاف جس نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچادیا،مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارہ فرح خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنےوالی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی اس پہلی فلم میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ دپیکا کی اس فلم کو اور اُنہیں بالی ووڈ میں 13 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

دپیکا کے مداح یہ جان کر ضرور حیران ہوگئے ہوں گے کہ آج کی سپر اسٹار اداکارہ 13سال قبل ایک بیک گراؤنڈ ماڈل کے طور پر فلموں میں کام کرتی تھیں۔دپیکا کی ایک پرانی تصویر منظر عام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں دپیکا پڈوکون ایک بیک گراؤنڈ ماڈل کے طور پر ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ نامور اداکار فردین خان اُس تصویر میں ماڈلنگ کرتے نظر آرہے ہیں، یہ تصویر  15 سالہ پرانے فیشن شو کی ہے۔

تیرہ سال قبل ایک بیک گراؤنڈ ماڈل آج بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکاررنویر سنگھ کی اہلیہ ہیں۔ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کاکٹیل، رام لیلا، چھپاک اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ کی نئی آنے والی فلموں میں ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’ 83‘ ہے جس میں وہ اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اس فلم میں رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹر ’کپل دیو‘ کا کردار کریں گے جبکہ دپیکا اُن کی اہلیہ بنیں گی۔


Top