You are here
Home > شوبز > سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہو گئی ، بیٹا ہے یا بیٹی ؟ بالی ووڈ سے سب سے بڑی خبر آ گئی

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہو گئی ، بیٹا ہے یا بیٹی ؟ بالی ووڈ سے سب سے بڑی خبر آ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور ایک مرتبہ پھر سے والدین بن گئے ہیں ، ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ رات چار بج کر 45 منٹ پر ممبئی میں’ بریچ کینڈی ہسپتال ‘ لایاگیا تھا اور ڈاکٹر ڈیلیوری کیلئے درست وقت کا انتظار کرنے لگے تاہم اب خوشخبری آ گئی ہے کہ دونوں ایک مرتبہ پھر سے والدین بن گئے ہیں ۔دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنا پرانا گھر چھوڑتے ہوئے نئے بڑے گھر میں منتقل ہوئے جو کہ ان کے پرانے گھر کے بالکل سامنے ہے ۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پہلے بیٹے کا نام ’تیمور ‘ ہے اور وہ اب چار سال کے ہو چکے ہیں ، کرینہ کپور نے اپنے دوسرے حمل کے بارے میں اگست 2020 میں اعلان کیا تھا ۔


Top