You are here
Home > شوبز > میں ابھی اداکاری نہیں کرسکتی کیونکہ ۔۔۔آئمہ بیگ نے فلموں میں اداکاری سے انکار کی وجہ بتادی

میں ابھی اداکاری نہیں کرسکتی کیونکہ ۔۔۔آئمہ بیگ نے فلموں میں اداکاری سے انکار کی وجہ بتادی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی کم عمر گلوکارہ آئمہ بیگ  پی ایس ایل ترانے کی وجہ سے ان دنوں خبروں میں ہیں ، وہ ماضی میں کچھ فلموں میں اداکاری سے انکار بھی کیا تھا اور اب اس انکار کی وجہ بھی بتادی ، گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے گلوکاری کے شوق سے مطمئن ہوجائیں پھر اداکاری کریں گی۔

اداکارہ کا مزید کہناتھاکہ   طیفا اِن ٹربل’ اور ‘جوانی پھر نہیں آنی’ جیسی فلموں میں کام کرنے سے انکار کا مطلب یہ نہیں کہ   کبھی اداکاری نہیں کروں گی، بچپن سے ہی گانے کا بہت شوق تھا اور    سکول کے دنوں میں ہی گھر  واپس آنے کے بعد پورا دن کمرے میں بند ہو کر انگریزی گانا گایا کرتی تھیں،سات برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا لیکن میوزک کی باقاعدہ تعلیم کسی سے حاصل نہیں کی۔۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے علاوہ گھر میں کسی کو ان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کا علم نہیں تھا، والدہ نے استاد رکھنے کا بھی کہا تھا لیکن ان کے مزاج میں شرمیلا پن ہونے کی وجہ سے کسی استاد کو نہیں رکھا کیونکہ وہ کسی کے سامنے گانے سے گھبراتی تھیں اور گانا گانے کی بجائے چپ ہوجاتی تھیں۔


Top