You are here
Home > شوبز > حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کی برانڈ ایمیسیڈر بنائے جانے پر شرمین عبید چنائے کا شدید رد عمل آگیا ، بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کی برانڈ ایمیسیڈر بنائے جانے پر شرمین عبید چنائے کا شدید رد عمل آگیا ، بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ اسراء بلجک المعروف حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا براڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر شرمین عبید چنائے نے حیران کن موقف دے دیا شرمین عبید چنائے نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ پرتبصرہ کیا کہ ایک ترک اداکارہ

جس کے ملک میں اسپورٹس نہیں کھیلے جاتے اب کرکٹ کاچہرہ بنے گی۔پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ کیا ہوا، کیا وہ سب غائب ہوگئی ہیں جو ہمیں غیرملکی اداکارہ کی ضرورت پڑگئی۔ایک ایسے صارف کو جواب دیتے ہوئے جس کا کہنا تھا کہ غیر ملکی اداکار پاکستانی فلمی صنعت کی نمائندگی کریں گے۔شرمین نے مزید لکھا کہ اگر ترک اداکاروں کو اسی طرح ادائیگیاں کرتے رہے تو ہماری بچی کھچی صنعت بھی ختم ہوجائے گی ۔ یہ سب ہمارے پاکستانی فنکار بھی کرسکتے ہیں۔اداکارہ کی تازہ ٹویٹ نے ان اطلاعات کو ایک بارپھر تقویت دی کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈایمبیسڈرہوں گی۔ جولائی 2020 میں پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ارطغرل کے ہیرو انجن التان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے سے متعلق رائے مانگے جانے کے بعد ایسرا کوبرانڈ ایمبیسڈربنانے کاعندیہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا تھا ”کیسا لگے گا اگرہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں ۔اب ایسرا بلگیچ نے ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ اورانسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاورکی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” پھولوں کا شہر” جس کے بعد بیشترمداحوں نے تبصرہ کیا کہ وہ پشاورمیں موجود ہیں۔


Top