You are here
Home > شوبز > عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی عامر کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی عامر کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ اداکارہ ومیزبان سیدہ طوبی عامر کے نئے فوٹوشوٹ نے دھوم مچا دی تاہم صارفین کی جانب سے ان تصویر پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ طوبیٰ عامر نے گزشتہ روز اپنے نئے فوٹوشوٹ کی

تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تصویر میں طوبیٰ عامر سفید لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کے فوٹوشوٹ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سیدہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے نئے انداز کی تعریف کی جب کہ کچھ لوگوں نے ان پر طنز کیا۔ایک صارف نے کہا ماشااللہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا میں اپنی آنکھیں آپ پر سے ہٹا نہیں پارہی۔ کوئی کس طرح اتنا پرفیکٹ ہوسکتا ہے؟ ایک صارف نے تو عامر لیاقت کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا واہ عامر لیاقت تیری قسمت۔فراز نامی صارف نے سیدہ طوبیٰ عامر پر طنز کرتے ہوئے کہا جب بھی میں آپ کے نام کے ساتھ سیدہ دیکھتا ہوں حیران رہ جاتا ہوں۔ ایک اور صارف نے لکھا بھئی واہ عالم آن لائن کے عالم کی زوجہ۔واضح رہے کہ طوبیٰ عامر ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’’بھڑاس‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔


Top