You are here
Home > شوبز > سلمان خان کی شادی تو 20 سال قبل ہو چکی ہوتی اگر انہوں نے شادی سے 5 دن قبل یہ کام نہ کیا ہوتا ۔۔۔۔ بولی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچا دینے والا انکشاف

سلمان خان کی شادی تو 20 سال قبل ہو چکی ہوتی اگر انہوں نے شادی سے 5 دن قبل یہ کام نہ کیا ہوتا ۔۔۔۔ بولی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچا دینے والا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک)حال ہی میں سلمان خان کی شادی کے حوالے سے ایک پرانا قصہ وائرل ہورہا ہے جسے سلمان خان کے دوست اور مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیا ڈوالا نے شیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سلمان کی شادی تقریبا ہونے ہی والی تھی لیکن کس طرح انہوں نے شادی کے صرف 5-6 دن پہلے ہی

رشتہ توڑ دیا تھا۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ سلمان خان شادی کب کریں گے؟ ان سے جب بھی یہ سوال کیا جاتا ہے تو وہ مزاق میں ٹال دیتے ہیں۔سلمان خان کی شادی کے حوالے سے دی کپل شرما شو میں ان کے دوست اور مشہور فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالانے کئی انکشافات کئے ۔ ساجد نے بتایا کہ سلمان خان کی شادی طے ہوچکی تھی ، یہاں تک کہ شادی کے کارڈ بھی لوگوں میں تقسیم کئے جاچکے تھے ، لیکن یہ شادی نہیں ہوسکی ۔ دراصل کپل شرما نے ساجد سے پوچھا تھا کہ آپ نے اور سلمان خان نے قسم کھائی تھی کہ شادی نہیں کریں گے ، پھر آپ نے کیسے کرلی ؟ ۔ اس کے جواب میں ساجد ناڈیاڈوالا نے بتایا کہ سال 1999 میں دونوں نے شادی کا ارادہ کرلیا تھا ۔

پھر دونوں کی شادی طے ہوگئی ، کارڈ چھپ گئے ، تقسیم ہونے لگے ، لیکن اچانک سلمان خان نے ایک دن فیصلہ کیا کہ وہ یہ شادی نہیں کریں گے ۔ اس کے پیچھے کیا وجہ تھی ، سلمان نے کبھی نہیں بتائی ۔ بس انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ شادی نہیں کریں گے ۔ساجد نے اس بات کا انکشاف تو نہیں کیا کہ سلمان کی شادی کے کارڈ پر دلہن کا نام کیا تھا ، لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ سلمان نے شادی سے صرف پانچ دن پہلے انکار کیا تھا ۔ اچانک سلمان نے کہا تھا کہ ان کا موڈ نہیں ہے ، اس کے بعد انہیں کوئی راضی نہیں کرواسکا ۔ساجد نے بتایا کہ جب ان کی شادی ہورہی تھی تبھی اچانک سلمان وہاں آئے اور انہوں نے دھیرے سے ساجد کے کان میں کہا کہ پیچھے ان کی گاڑی کھڑی ہے ، بھاگ لو ۔ سلمان کی بات سننے کے بعد ساجد نے جب کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ، تو سلمان خان خاموش ہوگئے ۔نہیں تو ان کا ارادہ تھا کہ ساجد بھی شادی نہ کرے۔


Top