آن لائن ٹرولنگ۔۔!!!بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور نے صارفین کو جھاڑ پلا دی

لاہور (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے خود پر ہونی والی آن لائن ٹرولنگ پر آخر کار زبان کھول دی۔ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث لوگ اپنے گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں اس لیے ان کے پاس کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔

گھر رہنے کی وجہ سے ایسے لوگ بور اور ذہنی دبائو کا شکار ہو گئے ہیں، ایسی لیے انہیں تنقید کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں نہیں رہیں اس لیے عوام سوچ بھی زیادہ رہی ہے اور تنقید بھی زیادہ کر رہی ہے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ٹرولنگ کرنا پسند ہے تو شوق سے کرے اور خوش رہے ۔میرا مشورہ ہے کہ سب کو خوش رہنا چاہیے اور کسی کو کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔