فرحان اور عروہ کی طلاق کی خبریں زیر گردش ۔۔!!!اچانک تیسرے شخص نے انٹری دے ماری ،سب کچھ اُگل دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین کی طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں ۔اس معاملے پر دونوں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے مگر اب عروہ حسین کے والد میدان میں آئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ عروہ اور فرحان کی طلاق

کی خبریں جھوٹی ہیں، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔تمام خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔عروہ حسین کے والد نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں ،انہوں نے اپنی بیٹی کے متعدد فین پیجز پر کمنٹس دیے کہ یہ سب افواہیں اورجھوٹ ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں میری بیٹی عروہ اور داماد فرھان ایک اچھی اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ۔یاد رہے کہ اب تک عروہ اور فرحان کی جانب سے ان خبروں کی تردید نہیں کی گئی ۔نہ ہی ان دونوں کاکوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔