You are here
Home > شوبز > ’’میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھےجسے۔۔‘‘ کنگنا رناوت نے مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو پر تنقید کے نشتر چلا دیے

’’میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھےجسے۔۔‘‘ کنگنا رناوت نے مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو پر تنقید کے نشتر چلا دیے

’’میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھےجسے۔۔‘‘ کنگنا رناوت نے مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو پر تنقید کے نشتر چلا دیے

ممبئی(ویب ڈیسک) اپنی تیز زبان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر ایسا بیان دے دیا ہے کہ جس سے نیا تنازع کھڑا ہونے کی قوی امید ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک ایسا بیان دیا ہے، جس سے پھر وہ تنازع میں آسکتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نہرو پر سخت تنقید کی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ ہندوستان کے اصلی مرد مجاہد ہیں، میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھے، جسے وہ انہیں کنٹرول میں رکھ سکے اور نہرو کو آگے کرکے سبھی فیصلے لے سکیں۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا، لیکن مہاتما گاندھی کے مارے جانے کے بعد جو کچھ ہوا وہ بہت بڑی مصیبت تھی۔

کنگنا رناوت نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سردار پٹیل نے گاندھی کو خوش کرنے کے لئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر اپنے سب سے اہل اور منتخب عہدے کی قربانی دی، کیونکہ گاندھی کو لگتا تھا کہ نہرو بہتر انگریزی بولتے ہیں۔ اس سے سردار پٹیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن پورے ملک کو دہائیوں تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، جس پر ہمارا حق ہے، اسے ہمیں بے شرمی سے چھین لینا چاہئے‘۔ واضح رہے کہ سردارولبھ بھائی پٹیل کی گزشتہ روز 145 ویں سالگرہ منائی گئی جسے بھارت میں قومی اتحاد کے دن کے طور پر منایا گیا۔


Top