You are here
Home > شوبز > جب میں نے ان کو لفٹ میں آتے دیکھا تو بھاگ کر باہر آگئی ، ارمینہ خان کے ساتھ کل کیا واقعہ پیش آیا ؟ ناقابل یقین انکشاف

جب میں نے ان کو لفٹ میں آتے دیکھا تو بھاگ کر باہر آگئی ، ارمینہ خان کے ساتھ کل کیا واقعہ پیش آیا ؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان اچانک لفٹ سے باہر آ گئی اور غصےکا اظہار کرنے لگیں ،انہوں نے لفٹ سے باہر نکل کر سیڑھیوں کا انتخاب کرنے کی وجہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بتادی۔ وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے سخت غصے کا اظہار بھی کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ارمینہ

خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا اور لکھا کہ 5 افراد نے بغیر فیس ماسک لفٹ میں آنے کی کوشش کی جس پر وہ لفٹ سے باہر آگئیں اور اوپر جانے کے لئے سیڑھیوں کا انتخاب کیا۔اداکارہ ارمینہ خان نے لوگوں کی جانب سے اس بداحتیاطی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا کی علامات نہ ہوں دوسروں کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔اس سے قبل رواں ماہ کی 29 تاریخ کو بھی ارمینہ خان نے اسی طرح کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ارمینہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ کئی بار اپنے اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغام بھی جاری کر چکی ہیں۔ ساتھ ہی وہ مداحوں کو اپنے کام کے حوالے سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔


Top