معروف اداکار فواد خان مشکل میں پڑ گئے، ایف بی آرنے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور (ویب ڈیسک)مشہور و معروف اداکار فواد خان ایف بی آر کے ریڈارمیں آ چکے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان اور ثناء فخر کے بعد فلم ساز فواد خان کی غیر ملکی آمدنی کے حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر

نے ایف آئی اے سے فواد خان کی گزشتہ پانچ سالہ ٹریول ہسٹری طلب کرلی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم سٹار فواد خان نے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں میں اپنی 7 کروڑ روپے سے زائد آمدن ظاہر کی اور2کروڑ 22 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر رکھا ہے۔