راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلیے کارروائی شروع کردی، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے،خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔