ڈالر پر نامور پاکستانی اداکار کی تصویر ۔۔۔ پوری دنیا کو حیران پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک)امریکہ کی کرنسی ڈالر کا اثر پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے ۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نے نعمان عجاز نے ڈالر میں لگی تصوہر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اپنی تصویر والی امریکی کرنسی کی تصویر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر نعمان اعجاز نے مداحوں

کی حوصلہ افزائی کے لیے 100 ڈالر کا نوٹ شیئر کیا جس پر اُن کی تصویر بنی ہوئی تھی۔انہوں نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ ’ہمیں اپنی زندگی میں خود ہی (چیف ایگزیکٹیو آفیسر) بننا چاہیے۔نعمان اعجاز کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے جس کے بعد اُن کی تعریف کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں لکھا کہ ’خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔‘اداکار نعمان اعجاز نے لوگوں کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور اپنے ملک میں رہتے ہوئے ترقی کی جانب سفر کریں ۔اداکار نے اس پوسٹ کے ساتھ معروف پاکستانی شاعر احمد فراز کا ایک شعر بھی لکھا۔’کوشش نہ کر تو سب ہی کو خوش رکھنے کی، ناراض تو یہاں کچھ لوگ خدا سے بھی ہیں‘۔یاد رہے کہ نعمان اعجاز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1 لاکھ 60 ہزار جبکہ ٹویٹر پر 10 ہزار 700 مداح انہیں فالو کررہے ہیں۔ سینیئر ادادکار نعمان اعجاز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ان کی شخصیت میں مزاح کا عنصر پایاجاتا ہے۔اس بات کا ثبوت انہوں نے ڈالر پر اپنی تصویر ایڈٹ کر کے دے دیا ہے۔شوبز انڈسٹری کےاداکار اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں جس سے وہ اپنے مداحوں میں اور زیادہ مقبول ہا جاتے ہیں۔