11 سال بعد آخرکار اوتار 2 کی شوٹنگ مکمل ۔۔۔ فلم کب ریلیز کی جائے گی؟ مداحوں کے کام کی تفصیلات آ گئیں

لندن (ویب ڈیسک) ہولی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے۔لگ بھگ 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اوتار کے نام رہا تھا جو گزشتہ سال ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔فلم کی کامیابی کے بعد جیمز کیمرون نے

اس کے 5 سیکوئلز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا مگر 11 سال بعد بھی کسی ایک کو ریلیز نہیں کیا جاسکا۔تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران اوتار کے سیلوئلزز کے سیٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جن کی شوٹنگ نیوزی لینڈ میں جاری تھی۔اب جیمز کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ 11 سال بعد آخرکار اوتار 2 کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اس کے تیسرے حصے کا کام بھی لگ بھگ ختم ہوچکا ہے۔ویسے فلم کی تیاری میں اتنی تاخیر حیران کن بھی نہیں کیونکہ جیمز کیمرون نے اوتار کی تیاری کا آغاز 1994 میں اس وقت کیا تھا جب انہوں نے اس کا 80 صفحات پر مشتمل مرکزی خیال تحریر کیا۔اس فلم کی عکسبندی 1997 میں ٹائٹینک کے بعد شروع ہونی تھی مگر ڈائریکٹر جس قسم کی ٹیکنالوجی کے خواہشمند تھے وہ اس وقت انہیں مل نہیں سکی۔یہاں تک کہ فلم میں جس خلائی زندگی کو دکھایا گیا، اس کے لیے زبان بھی خود تیار کی گئی اور یہ اپنے دور کی مہنگی ترین فلم تھی، جس پر 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔آسٹرین ورلڈ سمٹ انوائرمنٹل کانفرنس کے دوران آرنلڈ شوازینگر سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے کہا ‘ہم اس وقت نیوزی لینڈ میں شوٹنگ میں مصروف ہے، ہم نے اوتار 2 کی سو فیصد شوٹنگ مکمل کرلی ہے جبکہ اوتار 3 کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے’انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں شوٹنگ التوا کا شکار ہوئی۔ان کا کہنا تھا ‘کووڈ نے ہمیں بھی ہر ایک کی طرح متاثر کیا، پروڈکشن کے ساڑھے 4 ماہ ضائع ہوئے اور اس کے نتیجے میں اوتار کی ریلیز ایک سال تاخیر کا شکار ہوگئی جو اب دسمبر 2021 کی بجائے دسمبر 2022 میں ریلیز ہوگی، جس کا اعلان بھی ہوچکا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے فلم کو مکمل کرنے کے لیے مزید ایک سال کا عرصہ درکار ہے، ایسا اس لیے ہوا کیونکہ اوتار کی ریلی کے بعد ہم اوتار کو مکمل کرنے پر کام شروع کریں گے’۔اوتار 2 میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر اوتار 2 میں اپنے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ چند نئے کرداروں کا بھی اضافہ ہوگا۔اوتار 2 کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور حال ہی میں اعلان کیا گیا کہ اب یہ دسمبر 2021 کی بجائے 16 دسمبر 2022 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اوتار 3 دسمبر 2023 کی بجائے 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔اوتار 4 اور 5 بالترتیب 2026 اور 2028 میں سنیماؤں کی زینت بنیں گی۔