ماورا حسین نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟ سالگرہ والے دن سب کو حیران کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین آج 27 سال کی ہو گئی ہیں، ماورا نے اپنی 27 ویں سالگرہ کی ایک خوبصورت مختصر

سی ویڈیو فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی 27ویں سالگرہ کی ویڈیو میں وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا کے آس پاس متعدد مر جنٹا اور اندیگو رنگ کےخوبصورت غبارے ہیں اور اُن کے سامنے میز پر دو سے تین کیک بھی ر کھے ہوئے ہیں ۔ ماورا نے اپنی سالگرہ پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔ ماورا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے ہزاروں مداحوں کی جانب سے اُنہیں ساگرہ کی مبارکباد سمیت ڈھیروں دعائیں بھی دی گئی ہیں، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی اداکاری کی بھی خوب تعریفیں کی گئی ہیں۔