ٹاک ٹاکر ز کے لیے بُری خبر: ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے ناقابل یقین کارروائی ڈال دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے قابل اعتراض مواد کو بند کروانے کیلئے ایک مرتبہ پھر سے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کو فوری طو رپر بلاک کرنے کامطالبہ کیا گیاہے

اور کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کو پاکستان میں بلاک کر دے،غیر اخلاقی مواد صارفین پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،ٹک ٹاک انتظامیہ اپنے فورم کو غیر اخلاقی و غیر قانونی کام کے استعمال سے روکے ،قابل اعتراض مواد کی مانیٹرنگ کیلئے میکنزم تشکیل دیا جائے ۔