کامیاب عورت کے پیچھے عورت ہی کا ہاتھ نکل آیا : اداکارہ نیمل خاور کی زندگی اور کامیابیوں میں انکی بڑی بہن کا کردار ہے ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نیمل خاور نے اپنے بڑی بہن کو اپنے دُکھ سُکھ کا ساتھی قرار دیا ہے۔نیمل نے بڑی بہن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی بڑی بہن دنیا کی سب سے بہترین بہن ہے جو اُن سے بے پناہ پیار کرتی ہیں اور ان کے دکھ سکھ کی ساتھی ہیں۔نیمل نے بہن کے لیے اپنائیت ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہی ہیں جس نے میرا زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دیا، اور اداسی میں رونے کیلئے کندھا بھی دیا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں نیمل خاور میزبان حمزہ علی عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔بعد ازاں معروف جوڑی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے محمد مصطفی عباسی کی پیدائش ہوئی، حمزہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی لیکن جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا۔