You are here
Home > شوبز > ’’خان صاحب کی ایک بات اچھی ہے۔۔۔‘‘ اداکار شان بھی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے، اپوزیشن سمیت سب کو حیران کر دیا

’’خان صاحب کی ایک بات اچھی ہے۔۔۔‘‘ اداکار شان بھی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے، اپوزیشن سمیت سب کو حیران کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو صرف پاکستان کا یار کہتے ہوئے ان کیلئے تعریفی ٹویٹ کی ہے۔ ٹوئٹر پر شان نے لکھا” خان صاحب کی ایک بات اچھی ہے، وہ یاروں کے یارنہیں ہیں ۔۔۔ صرف پاکستان کے یار ہیں”۔ اداکارنے اپنے پیغام کے ساتھ دل،

سو فیصد، پاکستان کے جھنڈے اور نظربد دُور کے ایموجیز بھی بنائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے شان کی ٹویٹ کولائک کرتے ہوئے جواب میں لکھا ” اور آپ بھی”۔ اس سے قبل بھی شان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی تھی۔ عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اداکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ” آپ سچ کے راستے پراکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اورکمزور لوگ ابھریں گے۔ آپ حق کے راستے پرثابت قدم رہیں۔ کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدرمیں کنارے لگنا ہو”۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا تھا کہ اس جدوجہد میں ہم آپ کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو طاقت عطا کرے۔


Top