بس یہ کسر باقی تھی۔۔۔۔۔!!!

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکار انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اُنہیں بھی اُس وقت تنگی کا سامنا کرنا پڑا جب مارکیٹ میں پیچھے چُٹکی کاٹی گئی۔ اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک مرتبہ مجھے مارکیٹ میں پیچھے سے چُٹکی کاٹی گئی

حالانکہ میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھانپا ہوا تھا، دوپٹہ لیا ہوا تھا، کوئی میک اپ نہیں کیا تھا، یہاں تک میں نے سر میں تیل بھی ڈالا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ درندے کپڑوں کو نہیں دیکھتے بلکہ لوگوں کی عزت تار تار کرتے ہیں لہٰذا کسی کے ساتھ درندگی کی وجہ بے شرمی کو نہ قرار دیا جائے انہوں نے بد فعلی کا شکار بننے والے متاثرہ شخص پر الزام تراشی کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر پیش آنے والا انتہائی شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مجرموں کو سر عام تختہ دار پر لٹکا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےایسے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون کی منظوری بھی دے دی ہے۔