You are here
Home > شوبز > ’’کچھ تو لوگ کہیں گے۔‘‘ خوبرو پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل، مداح گرویدہ ہوگئے

’’کچھ تو لوگ کہیں گے۔‘‘ خوبرو پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل، مداح گرویدہ ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی والدہ سے 2 سال بعد ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے

ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ والدہ سے ان کی ملاقات 2 سال بعد ہوئی ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ سڑک پر موجود ہیں اور والدہ سے ملنے پر بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے دو سال بعد اپنی والدہ کو دیکھا ہے، صحیفہ نے ہیش ٹیگ ’مام‘ بھی استعمال کیا۔ صحیفہ جبار خٹک اور ان کی والدہ کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جو اُنہوں نے شادی کے تین سال بعد کروایا تھا۔ صحیفہ جبار نے شوہر خضر حسین کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی شادی 2017 میں ہوئی تھی لیکن کسی وجہ سے وہ اپنی شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروا سکے تھے۔ یاد رہے کہ صحیفہ جبار اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے نئے ڈرامے ’کچھ تو لوگ کہیں گے‘ میں ’میرب‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود ہیں۔


Top