پوجا بھٹ کے حوالے سے حیرت انگیز خبر

ممبئی (ویب ڈیسک ) سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں ملنے پر اداکارہ پوجا بھٹ نے بڑا قدم اٹھالیا۔اداکارہ پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیوں سے تنگ آکر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کردیا ہے۔اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت

کے بعد سے ان کے خاندان کو بیحد نفرت انگیز تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ایسے میں انہیں اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جان سے مارنے اور ریپ سمیت دیگر دھمکیاں دینے کی جگہ بن گیا ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ انسٹاگرام ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں لوگ گمنام طریقے سے یا دیگر طریقے کی اپنی پہچان کا استعمال گالیاں دینے، ریپ کی دھمکی دینے یا مر جانے کیلئے اکسانے کے طور پر کرتے ہیں۔پوجا بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے اس قسم کی دھمکیوں کو نظر انداز کیا کرتی تھیں لیکن بہت زیادہ سائبر دھمکیوں کے بعد انہیں سبھی تبصروں کو ٹرن آف کرنے کیلئے کہا گیا اور اس کا مطلب ہے کہ آپ سبھی پازیٹویٹی، بہتر کریٹو تبصروں کو بھی روک رہے ہیں۔ کے بعد سے ان کے خاندان کو بیحد نفرت انگیز تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ایسے میں انہیں اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جان سے مارنے اور ریپ سمیت دیگر دھمکیاں دینے کی جگہ بن گیا ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ انسٹاگرام ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں لوگ گمنام طریقے سے یا دیگر طریقے کی اپنی پہچان کا استعمال گالیاں دینے، ریپ کی دھمکی دینے یا مر جانے کیلئے اکسانے کے طور پر کرتے ہیں۔پوجا بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے اس قسم کی دھمکیوں کو نظر انداز کیا کرتی تھیں لیکن بہت زیادہ سائبر دھمکیوں کے بعد انہیں سبھی تبصروں کو ٹرن آف کرنے کیلئے کہا گیا اور اس کا مطلب ہے کہ آپ سبھی پازیٹویٹی، بہتر کریٹو تبصروں کو بھی روک رہے ہیں۔