نور ظفر خان اور شاہ ویر کے درمیان رومانوی تعلقات : ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ مداح شرم سے پانی پانی ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان نے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کو بھائی قرار دے دیا ہے۔ اداکارہ نور ظفر خان پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں، نور ظفر خان اور شاہ ویر جعفری کی دوستی کے چرچے تو آج کل ہر زبان زد عام ہیں۔

گزشتہ دنوں نور ظفر کی شاہ ویر جعفری کے ساتھ گھومتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جبکہ دونوں نے حال ہی میں پاکستان کے ایک ٹالک شو میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ نور ظفر خان کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام اپنے مداحوں کے لیے ’آسک می کویسچن‘ یعنی سوال جواب سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس پر نور ظفر خان سے اُن کے مداحوں کی جانب سے کئی سوال کیے گئے ۔ نور ظفر خان کے ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’ کیا اُن میں اور شاہ ویر جعفری میں تعلقات ہیں؟۔‘ جس کا جواب دیتے ہوئے نور ظفر نے لکھا کہ ’ نہیں ، شاہ ویر جعفری اُن کے دوست اور بھائی ہیں ۔‘ نور ظفر خان سے پوچھے گئے سوالوں میں سے ایک جواب دی تےہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’اُن کا پسندیدہ کام کھانا اور سونا ہے۔‘ ایک انٹرنیٹ صارف کی جانب سے نور ظفر سے سوال کیا گیا کہ وہ اسکرین پر اب کب نظر آئیں گی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ نور ظفر کی جانب سے اپنی اسکن کیئر روٹین اور خود سے متعلق معلومات اپنے مداحوں سے شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب چینل بنانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔