سپریم کورٹ نے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے سشانت سنگھ کیس کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا، عدالت کے مطابق ممبئی پولیس سشانت سنگھ کیس کی تفتیش حادثاتی موت کے طور پر کر رہی ہے، کیس کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے اداکار سشانت سنگھ کے خودسوزی کیس سے

متعلق منگل کے روز فیصلہ سنایا گیا ہے۔سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی کی جانب سے گزشتہ ماہ بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت نہیں جانتی کہ درخواست گزار ریا چکربورتی ملزم ہے، گواہ ہے یا متاثر ہے لیکن انہوں نے ایک کیس کی منتقلی سے متعلق عدالت سے رجوع کیا، لیکن اب تو کوئی کیس ہی نہیں اور تحقیقات بھی ہو رہی ہے۔ممبئی پولیس کیس کی ہر معاملے سے تفتیش کر رہی ہے اور اس نے سشانت سنگھ کے اہل خانہ سے بھی تفتیش کی، جنہوں نے کسی پر کوئی شک ظاہر نہیں کیا۔ ممبئی پولیس سشانت سنگھ کیس کی تفتیش حادثاتی موت کے طور پر کر رہی ہے، کیس کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا۔ عدالت نے فیصلے کو محفوظ کرتے ہوئے تمام فریقین کو آئندہ 2 دن میں مفصل جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔یہاں یہ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کو سشانت سنگھ کیس کی تفتیش کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔ واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کر لی تھی۔ ان کی خود کشی کے بعد بھارتی میڈیا پر خبریں چلتی رہیں کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ سشانت سنگھ کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اداکار کی گرل فرینڈ پر الزامات عائد کیے گئے۔ اس تمام واقعے کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔