غریب پاکستانیوں کی قسمت بدلنے کے وعدے کرنے والی مشہور زمانہ 60 سالہ شخصیت نے 28 سال کی لڑکی سے شادی کرلی

نیویارک (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سین جسٹن پین المعروف سین پین نے 59 سال کی عمر میں 28 سالہ ابھرتی ہوئی ماڈل سے تیسری شادی کرلی،جسٹن سین آئندہ ہفتے 60سال کے ہوجائیں گے جب کہ ان کی اہلیہ آسٹریلوی نژاد امریکی ماڈل و اداکارہ لیلا جارج

آئندہ سال اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گی۔یاد رہے کہ جسٹن سین نے پہلی شادی فروری 1985 میں گلوکارہ میڈونا سے کی تھی، اس وقت اداکار محض 25 برس کے تھے۔جسٹن پین کے میڈونا سے شادی سے قبل ہی 2 اداکاراؤں سے تعلقات تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ان میں سے کسی ایک سے شادی کریں گے مگر انہوں نے میڈونا سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔میڈونا سے ان کی شادی محض 4 سال تک ہی برقرار رہی، جس کے بعد اداکار کے تعلقات اداکارہ رابن رائٹ سے ہوئے اور ان کے ہاں شادی سے قبل ہی 1991 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سین پین نے مارچ 2012 میں صوبہ سندھ کا دورہ کیا تھا، انہوں نے دارالحکومت سمیت سیلاب سے متاثر بدین اور اس کے گرد و نواح کا دورہ بھی کیا تھا۔سین پین نے ایدھی سینٹر کے دورے سمیت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بھی حاضری بھری تھی جب کہ انہوں نے بدین کے دیہات میں تعمیراتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا تھا۔ہولی وڈ اداکار کو سندھ آمد پر سیاسی و حکومتی شخصیات نے اجرک کے ثقافتی تحفے سمیت دیگر تحائف بھی پیش کیے تھے۔