مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل، بالی وڈ میں ہلچل مچ گئی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار کی گرل فرینڈ بھی گھر سے لاپتہ ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار کی ہلاکت کے بعد پولیس حکام نے کئی لوگوں کو بیان کے لیے طلب کیا۔جب ان کی دوست چکرورتی کے خلاف کیس درج ہوا تو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ

لاپتہ تھیں۔بھارتی اداکار کے والد نے ہی انکے دوست کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس کے بعد بہار پولیس نے بمبئی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ لاپتہ تھیں۔ یہ معاملہ اس وقت ڈرامائی صورت اختیار کر گیا جس وقت بھارتی اداکار کے والد کی جانب سے اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ببھارتی اداکار کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکی دوست نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ قدم اُٹھایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈکو ناصرف مالی طور پر دھوکہ دیا، بلکہ ذہنی طور پر اذیت بھی پہنچائی۔پولیس نے اب اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بالی وڈ اداکار کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔بھارتی اداکار کی موت کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈائون سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔