بریکنگ نیوز: پاکستانی اداکارہ یاشما گل کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یاشما گل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو سیلف آئسولیٹ کرلیا ہے۔یاشما گل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 3 روز قبل انہیں بخار سمیت کورونا وائرس سے منسوب بعض علامات محسوس ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو سیلف آئسولیٹ کرلیا اور فوری طور


پر اپنا ٹیسٹ کرایا۔ گزشتہ شام ان کی رپورٹ مثبت آگئی، لیکن ابھی تک انہیں ابتدائی علامات ہی ظاہر ہوئی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پہلے تو انہوں نے سوچا کہ وہ کسی کو بھی نہیں بتائیں گی لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ ہمیں اس بیماری کو باعثِ شرمندگی نہیں بنانا بلکہ اس سے لڑتا ہے، ” مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ میں ڈری ہوئی ہوں۔”