یہ تم کیا کررہی ہو؟‘حلیمہ سلطان کی نئی تصاویر وائرل، مداح آپے سے باہر ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے اداکارہ اسریٰ بیلجک نے پاکستان میں ایسی شہرت پائی ہے کہ پاکستانی فنکار بھی انہیں رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اس شہرت کے ساتھ اب وہ پاکستانی فنکاروں کی طرح اپنے پہناوے کی وجہ سے پاکستانیوں کی تنقید کی زد میں بھی آ رہی ہیں۔


پہلے بھی کئی بار سوشل میڈیا پراسریٰ بیلجک کے پہناوے کو لے کر ان پر تنقید کی گئی اور اب ایک بار پھر پاکستانی انٹرنیٹ صارفین انہیں انتہائی چست لباس پہننے پر اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں۔ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اسریٰ بیلجک نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پراپنی دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہوں نے بہت چست لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ جاگنگ کر رہی ہوتی ہیں اور دوسری میں گھر میں بیٹھی ویڈیو گیم کھیل رہی ہوتی ہیں۔ ان تصاویر پر کمنٹس میں ”آﺅ تمہاری اصلاح کروں“ نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے کمنٹ کیا گیا کہ ”یہ تم کیا کر رہی ہو؟ میری حلیمہ (ارطغرل غازی میں اسریٰ کے کردار کا نام)ایسی نہیں ہو سکتی۔ میں تمہیں ایک بہت نیک عورت دیکھنا چاہتا ہوں۔ پلیز واپس وہی والی حلیمہ بن جاﺅ، جیسی ارطغرل غازی میں تھی، تاکہ میں تمہیں اپنے نکاح کے لیے قبول کر سکوں۔“مالک ساقی نامی شخص نے لکھا کہ ”پاکستان سے بہت بہت پیار۔ تم نے ارطغرل میں حلیمہ کا مرکزی کردار نبھایا لیکن تم ایک مسلمان ہو، ذرا سوچو۔ ایک بھائی کی حیثیت سے میں تمہیں نصیحت کروں گا کہ مناسب لباس پہنا کرو۔ میں نے آپ کی ساحل سمندر کی تصاویر دیکھی ہیں۔ تم اسلام کی سفیر ہو۔ شکریہ۔“سمیر نامی صارف نے لکھا کہ ”حلیمہ سلطان، آپ کے کپڑے دن بدن چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔