سیف علی خان گہرے صدمے سے دوچار

لاہور( نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سیف علی خان کے پھوپھا انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے پھوپھا میاں فرید الدین انتقال کر گئے ہیں، میاں فرید الدین پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے GOR-1میں رہتے تھے ۔ میاں فرید الدین کافی عرسے سے علیل تھے ،

حالت بگڑنے پر انہیں لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے، میاں فرید الدین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں میاں میر قبرستان لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔