کورونا وائرس ایک او ر قیمتی جان لے گیا! مشہور ترین اداکار دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئے

نیویارک (نیوز ڈیسک ) ایک اور اداکار کورونا وائرس کا شکار، جان کی بازی ہار گئے۔ ہالی وڈ کے مشہور ترین اداکارہ اور کامیڈین نِک کوریڈیرو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، نِک کوریڈیرو پچانوے روز تک زیر علاج رہے ، انکی عمر اکتالیس برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور مشہور اداکار جان کی بازی ہار گئے، نِک کوریڈیرو کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی موت کی تصدیق کر دی ہے، انکا کہنا ہے کہ ’’میرے پیارے شوہر دنیا سے چلے گئے ہیں ، وہ اپنی فیملی کی محبت میں گھرے ہوئے تھے اور وہ ہنستے اور گاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں‘‘۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ نِک کوریڈیرو کی اہلیہ مداحوں سے اپنے شوہر کے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی تھیں، جب نِک کوریڈیرو پر کورونا وائرس نے حملہ کیا تو تب سے لے کر آخری سانس یعنی پچانوے دن وہ اسپتال میں زیر علاج ہی رہے، دوران علاج انکی صحت کے حوالے سے پیچیدگیاں بڑھتی گئیں ، دورانِ علاج انکی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی، لیکن پیچیدگیا روز با روز بڑھتی گئیں اور آخر کار وہ جان کی بازی ہار گئے، نِک کوریڈیرو کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ہیملٹن میں پروان چڑھے۔خیال رہے کہ نِک کوریڈیروکو دو ہزار چودہ میں ” بلٹس اوور براڈوے” میں شاندار اداکاری دکھانے پر ٹونی ایوارڈ اور ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔