مشہور ترین فلم ساز نے ’ کریانے ‘ کی دُکان کھول لی، مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

بھارت(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس جب سے آیا ہے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں، پوری دنیا کی معیشت ڈگمگا کر رہ گئی ہے، وہی بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور فلمساز کام کرنے والے شخص اب دکان کھولنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10 سالوں تک بھارتی فلم انڈسٹری

میں بطور فلم ساز کام کرنے والے آنند نامی فلم ساز نے کرائے پر دکان لے کر وہاں پر اشیاء ضروری رکھ کر کاروبار شروع کر دیا ہے۔ آنند کا تعلق تامل ناڈو فلم انڈسٹری سے ہے۔ آنند کا کہنا ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ حالات کچھ دنوں بعد بہتر ہوجائیں گے اور ہم لوگ دوبارہ فلم انڈسٹری کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، لیکن لاک ڈاؤن نے مجھے گھر میں قید کر رکے رکھ دیا ، جب مجھے پتہ چلا کہ سب کچھ ہی بند ہے اور صرف کریانے کا کاروبار جاری ہے تو میں نے بھی ضروریات پوری کرنے کے لیے کریانے کی دکان کھول لی، لیکن میری کوشش یہ ہے کہ میں دکان میں موجود تمام اشیاء کی قیمتیں اس حد تک رکھوں کہ ہر فرد ان اشیاء کو باساآنی خرید سکے، مجھے نہیں لگتا کہ کورونا وائرس بہت جلد میری جان چھوڑ دے گا، میں سمجھتا ہوں کہ اس سال کے آخر تک بھی فلم انڈسٹری کو جو پابندیوں کا سامنا ہے وہ ختم ہوں، اور اگر پابندیاں ختم کر بھی دی جائیں تو لوگ اتنے ڈریں ہیں کہ وہ سنیما گھروں کا رخ ہی نہیں کریں گے، حالات پہلے سے بہت مختلف ہونگے، اب سنیما گھر اس ہی صورت میں کھلیں گے جب کاروباری مراکز اور دیگر کالز کو کھول دیا جائے تا کہ لوگوں کے اندر جو خوف ہے وہ ختم ہو تو لوگ سنیما گھروں کا رُخ کریں گے،۔ اس لیے مستقبل کو تاریک نہیں دیکھ سکتا اس لیے اپنی کریانہ کی دکان ہی چلاؤں کا جب تک حالات نارمل نہیں ہوجاتے۔